Pakistan

حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی سے نکال دیا گیا! وجہ کیا بنی؟ جانئے

Written by Ch Abdullah

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی سے ڈی پورٹ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بہت ہی کم وقت میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والے 2 لڑکیوں ( حریم شاہ اور صندل خٹک ) کودبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ۔ سیاست میں موضوع بحث رہنے والی ٹک ٹاک گرلز کو دبئی میں مشکلات کا سامنا کرنا

نیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ اور صںدل خٹک کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے باعث دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو غیر قانونی سرگرمیاں میں پائی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے حال ہی میں دبئی کی مشہور عرب شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر ور ویڈیوز بھی ڈی پورٹ کرنے کی وجہ میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ صندل خٹک اور شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید اور اپنی دوست کے نکاح ہونے کا بھی دعوی کیا تھا،حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا۔

دوسری جانب شیخ رشید سے حریم شاہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔اسی حوالے سے معروف اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیوٹ کیا کہ فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔ تاہم اب دبئی میں نہ پسندیدہ اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

About the author

Ch Abdullah