Pakistan

آرمی ایکٹ میں ترمیم! بلاول بھٹو دلبرداشتہ اچانک کس ملک روانہ ہو گئے؟ جانئے!

Written by Ch Abdullah

بلاول بھٹو دوبئی روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ سعودی عرب بھی جائیں گے اور عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دوبئی اپنی پارٹی سے ناراض ہو کر گئے ہیں جس کی وجہ آرمی ایکٹ ترمیم میں ان سے مکمل طور پر مشاورت نہ کرنا بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیم کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے پہلے مخالفت کی گئی لیکن بعد میں دونوں پارٹیوں نے حمایت کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد یہ ایکٹ منظور کر لیا گیا ہے۔بلاول بھٹو کی ناراضگی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے انہیں مکمل اعتمادمیں نہیں لیا گیا جس کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنماوں کی جانب سے ایکٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلاول اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی دلبرداشتہ ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کو کسی بھی طرف سے مکمل اعتماد میں نہیں لیا گیا ،نہ اپوزیشن اور نہ ہی پارٹی۔کہا جا رہا ہے کہ بلاول اب دلبرداشتہ ہو کر دوبئی چلے گئے ہیں جہاں کچھ وقت وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گزاریں گے اور بعد میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے جائیں گے۔لیکن میڈیا ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو اپنے پارٹی کے فیصلے اور اپوزیشن سے دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک گئے ہیں۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ ،دونوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیم کی حمایت کا اعلان کیا گیاتھا جس کے بعد قومی اسمبلی میں یہ بل منظور کیا گیا۔

About the author

Ch Abdullah