Business News Pakistan Technology

پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ کرایہ کتنا ہوگا؟ دلچسپ خبر آگئی

Written by SKRN News Staff

محکمہ خزانہ کی جانب سے ٹکٹ 50روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی کامیابی کاجشن منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

شہبازشریف نے کارکنان اور ممبران اسمبلی کو 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے ہراسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ تمام ن لیگ کارکن اور ممبران اورنج لائن ٹرین کے ہر اسٹیشن پر موجود ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگی کارکن افتتاح کے موقع پر مسافروں میں پمفلٹ ، پھول اور فلاحی منصوبوں کے پمفلٹ تقسیم کریں گے۔ واضح رہے حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا 10دسمبر کو افتتاح کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ ن لیگ کی حکومت نے شروع کیا تھا۔ لیکن سیاسی ایشو کی بناء پر منصوبہ دو سال کی تاخیرکا شکار رہا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ، اس منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا خسارا ہوگا، منصوبے کے خسارے کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

About the author

SKRN News Staff